ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ اور ایبے کے درمیان طویل ترین مصافحہ

ٹرمپ اور ایبے کے درمیان طویل ترین مصافحہ

Mon, 13 Feb 2017 11:28:22    S.O. News Service

واشنگٹن،12؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وہائٹ ہاؤس میں پروٹوکول کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کے درمیان اپنی نوعیت کا طویل ترین مصافحہ دیکھنے میں آیا۔جمعے کے روز دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات کی وڈیو میں ایبے تقریبا 20 سیکنڈ تک زور کے ساتھ ٹرمپ کا ہاتھ پکڑے رہے۔ جب ٹرمپ نے ایبے سے پوچھا کہ جاپانی کیمرہ مین کیا کہہ رہے ہیں تو انہوں نے چندسیکنڈ بعد جواب میں کہاکہ مہربانی فرما کر میری طرف دیکھیے"۔ تاہم ایبے نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ کیمرہ مینوں کی بات کا ترجمہ کر رہے تھے یا انہوں نے خود ٹرمپ سے اپنی جانب دیکھنے کی درخواست کی۔اس طویل مصافحے کے بعد ٹرمپ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دو طاقت ور ہاتھ ہیں۔دو روزہ بات چیت میں دونوں شخصیات نے جاپان اور امریکا کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے کرسی صدارت پر پہنچنے کے بعدٹوکیو کو واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کے متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا تھا۔واشنگٹن میں بات چیت کے مکمل ہونے کے بعد ٹرمپ نے جاپانی مہمان کوفلوریڈا میں اپنے ذاتی تفریحی مقام "مارلیگو" پر گولف کھیلنے کی دعوت دی۔


Share: